یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 12 افراد ہلاک

بول نیوز  |  Jan 11, 2020

یونانی جزیرے پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم ازکم  12  افراد ہلاک ہو گئے ۔

یونانی حکام نے بتایا کہ ہفتے کے روز مغربی یونان کے ایک جزیرے پر جب  کشتی ڈوب گئی تو کم از کم 12 افراد ڈوب گئے۔

کوسٹ گارڈ  حکام کی جانب سے  بروقت کارروائی  عمل  میں لاتے ہوئے  21  افراد کو  زندہ بچا لیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر اور بحری جہاز مزید زندہ بچ جانے والے افراد کے لئے جزیرے  پاکسوس کے جنوب مغرب میں گشت کر رہے  تھے،   ان کے پاس جہاز میں پچاس افراد رکھنے کی جگہ  پوجود ہوتی  ہے۔

یونانی حکام ترکی سے اس کے مشرق میں یونان جانے والے تارکین وطن کی باقاعدگی سے کشتیوں کا سراغ لگاتے ہیں۔

یونان 2015 اور 2016 میں یورپ کے تارکین وطن بحران کی پہلی صف میں تھا جب ایک ملین سے زیادہ افراد مشرق وسطی اور اس سے آگے کی جنگوں سے فرار ہو کر ملک پہنچے تھے۔

جو اقوام متحدہ کی مہاجرین کی ایجنسی UNHCR کے مطابق سن 2019 میں تقریبا 74،500 تارکین وطن اور مہاجرین یونان گئے تھے ، ان میں سے بیشتر  نے سمندری  راستے  اختیار کیے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More