آسٹریلیا کی آگ نے ایک ارب جانور بھون دیے

بول نیوز  |  Jan 13, 2020

 آسٹریلوی جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کسی بھی طرح قابو میں نہیں آرہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی وجہ سے ایک ارب جانور اسکی لپیٹ میں آکر  ہلاک ہوگئے ہیں اور بعض جانوروں کی نسلوں کو تو معدومی کا خدشتہ پیدا ہوگیا ہے۔

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کی خلا سے لی گئی مزید تصویریں جاری کردی گئیں، آگ سے2 کروڑ ایکڑ پر پھیلی جنگل کی اراضی جل کرراکھ ہوگئی۔

تباہی مچاتی ہوئی یہ آگ مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور فی الحال انسان کے پاس ایسی کوئی ٹیکنالوجی بھی نہیں جو اتنے بڑے پیمانے پر لگی آگ کو بجھا سکے۔

خیال رہے کہ پچھلے دو ماہ کے دوران آسٹریلیا میں جنگل کی آگ سے تقریباً 400 ملین (40 کروڑ) میٹرک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ زمینی فضا میں شامل ہوچکی ہے۔

یاد رہے کہ اگر اس اخراج کا موازنہ 2018ء میں کیلی فورنیا میں جنگل کی آگ سے فضا میں خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ سے کیا جائے، تب بھی آسٹریلیا میں حالیہ آتشزدگی سے اس کے مقابلے میں 9 گنا زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہوچکی ہے۔

اس سے قبل  بھی آسٹریلیا میں شدید گرمی کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے، جن کے نتیجے میں 11 نومبر 2019ء سے وہاں پر جنگلات میں آتشزدگی کا سلسلہ شروع ہوا جو وقت کے ساتھ ساتھ پھیلتا ہی چلا گیا؛ جس کے نتیجے میں اب تک آسٹریلیا میں (دو کروڑ 60 لاکھ) ایکڑ پر پھیلے ہوئے جنگلات جل کر خاک ہوچکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آگ 25اعشاریہ پانچ ملین ایکڑ رقبے پر لگی ہے جوکہ جنوبی کوریا یا پرتگال کے رقبے کے مساوی ہے۔

واضح رہے کہ اگر اس آگ پرکئی گھنٹوں کے لیے موسلا دھار بارش برستی رہے تو یہ آگ بجھ جائے گی لیکن فی الحال اس قدر وسیع رقبے پر اتنی شدید بارش کا بھی کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More