راولپنڈی: پولیس ٹریننگ اسکول روات کے پرنسپل ابرار نیکوکارہ نے خود کشی کرلی

ہم نیوز  |  Jan 14, 2020

راولپنڈی: پولیس ٹریننگ اسکول (پی ٹی ایس) روات کے پرنسپل سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ابرار نیکوکارہ نے خودکشی کر لی ہے۔ راولپنڈی پولیس کی جانب سے بھی ابتدائی طور پر خود کشی کی تصدیق کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ایس ایس پی ابرار نیکوکارہ کی خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے راولپنڈی پولیس کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بظاہر خود کشی اسلحہ سے کی گئی ہے اور جائے وقوع سے خود کشی کا نوٹ بھی ملا ہے تاہم اسے ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اعلیٰ افسران جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور کرائم سین کو بھی پراسیس کرلیا گیا ہے۔

گریڈ 18 کے پولیس افسر ابرار حسین نیکوکارہ سی ٹی او فیصل آباد اور ڈی پی او خوشاب بھی تعینات رہے تھے۔ وہ چنیوٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب جنرل سیکریٹری میاں عرفان نیکوکارہ کے بھائی اور چنیوٹ کے نواحی علاقے ہرسہ شیخ کے رہائشی تھے۔

ہم نیوز کے مطابق سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ سے مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More