لیناوو نےدنیا کا پہلا فولڈایبل لیپ ٹاپ متعارف کروادیا

جی این این  |  Jan 14, 2020

بیجنگ :اسمارٹ فونزکی طرح فولڈایبل لیپ ٹاپ اس نئی دہائی کاایک نیا روپ ہے۔ 2019 میں فولڈنگ فونز کے عروج کو دیکھتے ہوئے لیناوو کمپنی نے بھی ایک نیا تھنک پیڈ ایکس ون فولڈکا اعلان کیا ہے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق اس لیپ ٹاپ  کا ڈیزائن گزشتہ سال مئی میں متعارف کروایا گیا تھا اور لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے موقع پر کمپنی نے اعلان کیا  کہ اس سال  کے وسط میں صارفین اسے 25 سو ڈالرز میں خرید سکیں گے۔ڈیزائن کے اعتبار سے یہ لیپ ٹاپ 13.3 انچ کے ٹو کے پی او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہے، جس میں اسٹین لیس اسٹیل فوئل بھی اندر دیا گیا ہے جو اسکرین کوسکریچ سے محفوظ رکھتا ہے اور اس کے اوپر بھی ایک خصوصی تہہ بھی لگائی گئی ہے ۔مگر اس کے باوجود یہ اسکرین اتنی نرم ہے کہ آسانی سے فولڈ اور ان فولڈ ہوجاتی ہے۔اس کے ساتھ بلیوٹوتھ کی بورڈ بھی ہے جب اسے مکمل فولڈ کیا جاتا ہے تو نچلے حصے کو لیپ ٹاپ کے کی بورڈ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ اوپری حصے مانیٹر کے طور پر کام کرتا ہے، مکمل طور پر کھلی اسکرین کے ساتھ استعمال کرنے کے لئے علیحدہ کیا جاسکتا ہے۔ ڈیوائس کے بیک پر کیس کے اندر ایک اسٹینڈ بلٹ ان ہے۔ یہ مکمل ان فولڈ شکل میں ایکس ون فولڈ ایک ٹیبلیٹ کی طرح بن جاتا ہے جس پر ٹی وی ،فلمز کے ساتھ  ویب براؤزنگ بھی کی جاسکتی ہے۔معمولی فولڈ پر اسے اسپلٹ اسکرین موڈ پر استعمال کرکے بیک وقت مختلف مواد اسکرینوں پر دیکھنا ممکن ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More