بھارت: ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں نوازئیدہ بچے کو کتے نے نوچ ڈالا

روزنامہ اوصاف  |  Jan 14, 2020

فرخ آباد( آن لائن ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک نجی ہسپتال کے میٹرنٹی ہوم میں آوارہ کتے نے نوازئیدہ بچے کو نوچ ڈالا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے علاقے فرخ آباد میں واقع ایک نجی ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں کنچن نامی خاتون کو لایا گیا ڈیلیوری کے بعد خاتون کو وارڈ میں منتقل کردیاگیا لیکن نو زائیدہ بچے کے با رے میں والد کو معلو ما ت نہ دی گئیں جس پر مذکورہ خاتون کے شوہر نے اپنے نوازئیدہ بچے کے بارے میں اصرار کیا تو اسے کہا گیا کہ بچہ مردہ پیدا ہوا تھا خاتون کا شوہر تسلی نہ ہونے پر آپریشن تھیٹر کے اندرزبردستی داخل ہوا جہاں اسے نوازئیدہ بچے کی لاش فرش پر پڑی ہوئی ملی جس کی گردن اور جسم کے دیگر حصے پر زخم تھے مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ اس نے ہسپتال کے عملے کو کچھ دیر قبل آپریشن تھیٹر سے ایک آوارہ کتے کو بھاگتے ہوئے دیکھا تھا
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More