پشاور: پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، سات زخمی

ہم نیوز  |  Jan 14, 2020

پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں سات افراد زخمی  ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو حیات آباد میڈیکل کومپلیکس منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں خاتون اور پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More