پشاور: پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، 10 زخمی

ہم نیوز  |  Jan 14, 2020

پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشن پشاور ظہور آفریدی نے کہا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکہ دیسی ساختہ مواد سے کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 10 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بم ڈسپوزل یونٹ جائے وقوعہ کاجائزہ لے رہا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان ایچ ایم سی کے مطابق زخمیوں میں پانچ خواتین شامل ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More