ثانیہ مرزا کی بیٹے کی پیدائش کے بعد ٹینس میں کا میاب واپسی

نوائے وقت  |  Jan 15, 2020

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا نے بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلا میچ کھیلا جس میں فتح کے بعد ان کا کہنا ہے کہ یہ دن اْن کی زندگی کا سب سے خاص دن تھا۔بھارتی ٹینس سٹار اور سابق قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرز ا کی ایک بار پھر سے ٹینس کی دْنیا میں واپسی ہوگئی ہے اور 2017 کے بعد اپنے پہلے میچ میں کامیابی کے بعد ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک اور اپنی ٹینس میچ کے کھیل کے دوران کی تصویر شیئر کی۔ثانیہ مرزا نے یہ دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’آج کا دِن میری زندگی کے خاص دنوں میں سے ایک تھا کیونکہ میں نے طویل عرصے کے بعد اپنا پہلا میچ کھیلا ہے جس میں میرا بیٹا اور میرے والدین میرے ساتھ ہیں۔ہم اپنا پہلا مرحلہ جیت گئے ہیں اور مجھے جو محبت اور پیار دیا جارہا ہے میں اْس کے لیے آپ سب کی شْکر گزار ہوں۔دوسری جانب ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی اذہان مرزا ملک اور اپنی میچ کی تصویر شیئر کی اور اْس کے کیپشن میں بھی اْنہوں نے یہ ہی الفاظ لکھے۔واضح رہے کہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے کی پیدائش کے بعد سے ٹینس سے بریک لیا ہوا تھا، اْنہوں نے اکتوبر 2017 میں اپنا آخری میچ کھیلا تھا اور اْس کے بعد پہلا میچ کھیل کر دوبارہ ٹینس کی دْنیا میں واپسی کرلی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More