وزیراعظم عمران خان کا دورہِ آزاد کشمیر، شدید برف باری سے متاثرین کو ملے گا سکھ کا سانس

سچ ٹی وی  |  Jan 15, 2020

وزیراعظم عمران خان نے برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کے بعد اپنی تمام سیاسی مصروفیات ترک کر دیں، عمران خان آج آزاد کشمیر پہنچیں گے ، جہاں لینڈ سلائیڈنگ اور شدید برف باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، اس موقع پر وزیراعظم کو لینڈسلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

The severe snowfalls and landslides in AJK have caused misery & deaths. I have asked the NDMA, the military & all our federal ministers to immediately provide all humanitarian assistance on an emergency footing to the affected people in AJK.

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 14, 2020دورے کے دوران وزیر اعظم متاثرین کی امداد کیلئے کی جانے والی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں کریں گے ، وزیر امور کشمیر امین گنڈا پور بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ آزاد جموں و کشمیر میں موت اور تباہی کا پیغام لے کر آئی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی فوج اور تمام وفاقی وزارتوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

خیال رہے آزادکشمیر اور بلوچستان میں برفباری نے تباہی مچادی ہے، دو روز کے دوران آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 87 ہوگئی ہے ، برف باری سے متاثرہ علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور پاک فوج کی ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More