عائزہ خان29 برس کی ہو گئیں

نوائے وقت  |  Jan 15, 2020

 ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ عائزہ خان 29 برس کی ہو گئیں۔ عائزہ خان 15جنوری1991ءمیں کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 18سال کی عمر میں ڈرامہ سیریل”تم جو ملے“ میں معاون کردار سے کیا، اس کے بعد متعدد ڈراموں میں معاون کردار ادا کرنے کے بعدانہوں نے 2011ءمیں بننے والے ڈرامہ سیریل”ٹوٹے ہوئے پر“ میں مرکزی کردارادا کیا، انہوں نے ڈرامہ سیریل”عکس، کہی ان کہی، ادھوری عورت، میرے مہربان، تم کون پیا، پیارے افضل، دو قدم دور تھے،محبت تم سے نفرت ہے،کوئی چاند رکھ اور یاریاں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، ان دنوں وہ اپنے اختتام کی جانب گامزن ڈرامہ سیریل”میرے پاس تم ہو“ اور تھوڑا سا حق“ میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More