اداکاراؤں کو وزیراعظم اور وزراء سے زیادہ پروٹوکول دینا چاہئے: میرا کا ٹویٹ

نوائے وقت  |  Jan 15, 2020

لاہور (آن لائن) اداکارہ میرا نے وزیراعظم اور وزرا ء کی طرح اداکارائوں کو بھی عزت اور پروٹوکول دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیونکہ اداکارائیں بین الاقوامی سطح پر ملکی ثقافت کی نمائندگی کرتی ہیںاس لئے انہیں وزیراعظم اور وزرا ء سے زیادہ عزت اور پروٹوکول دینا چاہیے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے ایک نامعلوم شخص کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جس میں میرا نے مذکورہ شخص کو بھی اداکارائوں کی عزت کرنے کا پیغام دیا ہے۔ اداکارہ میرا نے اپنے اس پیغام کو خصوصی پیغام قرار دیا اور ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ہیروئن کا مطلب حقیقی زندگی میں بھی ہیروئن ہوتا ہے۔ فلم انڈسٹری کی کالی بھیڑیں اور مکروہ چہرے بہت جلد بے نقاب ہو جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More