مہوش حیات صحافی پر برہم، اداکارہ کے مداحوں نے بھی صحافی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ہماری ویب  |  Jan 15, 2020

پاکستان کی معروف اداکارہ و لڑکیوں کے حقوق کی خیر سگالی سفیر مہوش حیات نے غلط انداز سے ٹوئٹر پر ویڈیو شئیر کرنے پر صحافی کو کرارا جواب دے دیا۔

پاکستانی نژاد کینیڈین صحافی طارق فتح نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی۔ وہ ویڈیو دراصل مہوش حیات کی فلم لوڈ ویڈنگ کے ایک سین کی ہے جس میں مہوش پولیو ورکر کا کردار ادا کرتی نظر آرہی ہیں۔

طارق فتح نے ویڈیو شئیر کی اور کیپشن میں لکھا کہ 'پاکستانی خاتون نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا اور پولیو ورکر کے منہ پر دروازہ بند کر دیا'۔ خاتون اداکار کے الفاظ کو بھی دوہراتے ہوئے لکھا 'میں کبھی بھی اپنے بچوں کو یہ قطرے پلانے کی اجازت نہیں دوں گی۔ میرے بچے کبھی بھی یہ قطرے نہیں پیئں گے۔ کبھی نہیں'۔


صحافی کے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مہوش حیات نے جواب دیا کہ 'برائے مہربانی کچھ بھی شیئر کرنے سے پہلے تصدیق کیا کریں۔ یہ سین میری فلم لوڈ ویڈنگ کا ہے اور جو خاتون بچوں کی ماں کا کردار کر رہی ہیں وہ ایک اداکارہ ہیں'۔ مہوش نے مزید کہا کہ 'فلم کے ذریعے ہم نے اس اہم مسئلے پر شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ ہماری پرفارمانس آپ کو قائل کرنے میں کامیاب رہی ہے'۔


ٹوئٹر صارفین بھی صحافی کے اس غلط ٹوئٹ پر ان کا مذاق اڑاتے رہے۔ ایک صارف نے انہیں اپنا چشمہ تبدیل کرنے کا بھی مشورہ دے دیا جبکہ اس ٹوئٹ کے جواب میں مہوش کے ٹوئٹ کو بھی سراہا گیا۔



مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More