ابوظہبی اوپن گالف چیمپئن شپ کل سے شروع ہوگی

نوائے وقت  |  Jan 15, 2020

 ابوظہبی اوپن گالف چیمپئن شپ کا 15 واں ایڈیشن جمعرات سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ چیمپئن شپ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ آئرش گالفر شین لوری چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ 72 ہولز پر کھیلے جانے والے چیمپئن شپ کےلئے 70 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ چیمپئن شپ کا آغاز 2006ءمیں ہوا تھا جو ابوظہبی گالف کلب میں کھیلی جاتی ہے۔ 16 جنوری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 19 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More