یو ٹیوب پر شہرت پانے والی میک اپ آرٹسٹ خواجہ سرا نکلی

جی این این  |  Jan 15, 2020

یوٹیو ب کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی میک اپ آرٹسٹ نکی ڈی جیگر نے اپنی ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ خاتون نہیں بلکہ خواجہ سرا ہیں۔ نکی کے یو ٹیوب پر ایک کروڑ بیس لاکھ سبسکرائبر ہیں۔ سترہ منٹ کی ویڈیو میں نکی ڈی جیگر نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ ان کے اس اقدام سے دیکھنے والوں کو ”زندگی اپنی مرضی سے گزارنے “ کے لیے متاثر کرے گی۔نکی نے کہا کہ یہ حقیقت اپنے ناظرین کو بتانے کے لئے انہیں دھمکیاں بھی دی گئیں اور کہا گیا کہ اگر میں نے یہ حقیقت ناظرین کو نہ بتائی تو وہ یہ خبر لیک کر دیں گے، کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ میں خوفزدہ ہوں اور اپنی حقیقت کسی کو نہیں بتا سکتی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More