وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر پہنچ گئے

روزنامہ اوصاف  |  Jan 15, 2020

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان لینڈ سلائیڈنگ اور شدید برف باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے آزاد کشمیر پہنچ گئے، عمران خان امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے ساتھ متاثرین سے بھی ملیں گے۔  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کے بعد اپنی تمام سیاسی مصروفیات ترک کر دی اور آزاد کشمیر پہنچ گئے ، جہاں وہ لینڈ سلائیڈنگ اور شدید برف باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں، اس موقع پر وزیراعظم کو لینڈسلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔دورے کے دوران وزیر اعظم متاثرین کی امداد کیلئے کی جانے والی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں کریں گے ، وزیر امور کشمیر امین گنڈا پور بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ آزاد جموں و کشمیر میں موت اور تباہی کا پیغام لے کر آئی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی فوج اور تمام وفاقی وزارتوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔Imran Khan✔@ImranKhanPTIThe severe snowfalls and landslides in AJK have caused misery & deaths. I have asked the NDMA, the military & all our federal ministers to immediately provide all humanitarian assistance on an emergency footing to the affected people in AJK.16.8K5:41 PM - Jan 14, 2020Twitter Ads info and privacy4,454 people are talking about thisخیال رہے آزادکشمیر اور بلوچستان میں برفباری نے تباہی مچادی ہے، دو روز کے دوران آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 87 ہوگئی ہے ، برف باری سے متاثرہ علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور پاک فوج کی ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔مزید پڑھیں : آزاد کشمیر میں شدید برفباری، 62 افراد جاں بحقوادی نیلم میں برفانی تودہ گرنے سے62 ہلاکتیں ہوئی جبکہ 56مکان تباہ ہوگئے، ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ متاثرین کو کمبل،خوراک پہنچادی گئی،اسپتالوں اور اسکولوں میں عارضی شیلٹرفراہم کردیاگیا ہے۔دوسری جانب کے ٹو بیس کیمپ میں 120 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے برفانی طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں، براوٹ پیک بیس کیمپ میں کوہ پیماؤں کے خیمے طوفان نے اکھاڑ دیے ، برفانی طوفان سے انفرادی خیموں اور کچن ٹینٹ کو نقصان پہنچا، بیس کیمپ میں موجود غیر ملکی کوہ پیماؤں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، غیر ملکی کوہ پیما کے ٹو، براوٹ پیک اور جی ون پر سرمائی مہم جوئی کر رہے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More