شامی صوبہ ادلب کے شدت پسند لیبیا منتقل ہوگئے ہیں،روسی وزیرخارجہ

نوائے وقت  |  Jan 15, 2020

روسی وزیر کارجہ سرگئی لاو¿روف نے باور کرایا ہے کہ متعدد شدت پسند شام کے صوبے ادلب سے لیبیا منتقل ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تقریبا 90% شامی اراضی شامی حکومت کی فورسز کے کنٹرول میں آ گئی ہے۔ لاوروف کے مطابق شدت پسند اِدلب میں اپنے ٹھکانوں سے ہاتھو دھو رہے ہیں۔لیبیا کے حوالے سے روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ لیبیا کی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر اور وفاق کی حکومت کے سراہ فائز السراج کے درمیان گذشتہ روز ماسکو میں بات چیت کے دوران لیبیا کے تصفیے کے حوالے سے حتمی نتائج سامنے نہیں آ سکے۔لاوروف نے لیبیا میں تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمے داری پوری کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ لیبیا میں فائر بندی کے سمجھوتے تک پہنچنے کے لیے روس اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے سلسلے میں لاوروف نے کہا کہ ہم کسی بھی جانب سے جارحیت کی مخالفت کرتے ہیں ہم واشنگٹن اور ایران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جذبات کو قابو میں رکھیں اور تحمل مزاجی کا مظاہرہ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More