شہر قائد میں تاوان طلب کرنے کا انوکھا طریقہ متعارف

اب تک  |  Jan 15, 2020

کراچی:(15 جنوری 2020)کراچی شہر میں جرائم کی نت نئی وارداتیں تو متعارف ہوتی رہی ہے مگر تاوان طلب کرنے کا نیا طریقے نے سب کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں شہریوں کو تو تاوان کیلئے اغوا کیا جاتا ہی تھا لیکن اب گاڑیاں بھی اغوا کی جانے لگی ہیں، کلفٹن میں ایسی ہی واردات ہوئی ہے،جہاں بلاک ٹوسے ڈبل کیبن گاڑی کو چوری کرکے واپسی کیلئے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی اینٹی کار لفٹنگ سیل کے مطابق چارجنوری کو راحیل خواجہ نامی شہری کی پارکنگ سے ڈبل کیبن چوری ہوئی تھی، ملزمان نے راحیل سے رابطہ کرکے گاڑی واپس کرنے کیلئے پانچ لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔

تاہم اے سی ایل سی نے کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث دو ملزمان کوگرفتارکیا اور ان کے قبضے سے گاڑی برآمد کرلی گئی۔

اے سی ایل سی کے مطابق واردات میں مدعی کا ملازم اور اس کا دوست ملوث ہے، پولیس کے مطابق ملزم زوہیب پرویز اور آدم عادی ملزم اور پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More