آئی ٹی کی دنیا کاچمکتاستارہ ارفع کریم کوہم سے بچھڑے آٹھ برس بیت گئے

جی این این  |  Jan 15, 2020

لاہور: آئی ٹی کی دنیا میں بےحد چھوٹی عمرمیں نام کمانے والی ارفع کریم رندھاوا کی آٹھویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم رندھاوا 2  فروری 1995ء کوفیصل آباد میں پیداہوئیں۔ صرف 9 برس کی عمر میں مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ امتحان پاس کر کے ارفع کریم نے انتہائی کم عمر میں آئی ٹی کی دنیا میں ایک نیا اعزاز اپنے نام کیا ۔ دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا اعزاز حاصل کرنے کےعلاوہ فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اور صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت دیگر اعزازات  اپنے نام کیے۔ ارفع کریم 14 جنوری 2012 کو صرف 16 سال کی عمر میں لاہور میں  وفات پاگئیں ۔ارفع کریم کے قابل ستائش کارنامے پرپنجاب حکومت کی جانب سے آئی ٹی ٹاور کے نام کو ارفع کریم کے نام سے بھی منسوب کیا گیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More