اردن کی شہزادی کی بڑی کامیابی، پائلٹ بن کر سب کو خوش کر دیا۔

ہماری ویب  |  Jan 15, 2020

اردن کی 19 سالہ شہزادی سلمیٰ بنتِ عبداللہ عملی پائلٹ کی تربیت حاصل کر کے مسلح افواج میں شامل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ کی بیٹی شہزادی سلمٰی بنتِ عبداللہ کے اعزاز میں اردن کے ال حسینی محل میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ سمیت سلمیٰ کی والدہ شہزادی رانیہ نے بھی شرکت کی۔ شہزادی کی کامیابی پر منعقد کی جانے والی تقریب میں والد کی جانب سے سلمٰی کو پائلٹ بیج پہنایا گیا۔


غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ شاہ عبداللہ دوم بھی ایک پائلٹ ہیں جبکہ شہزادی سلمیٰ کے بھائی شہزادہ حسین اردن مسلح افواج میں لیفٹننٹ ہیں۔

شہزادی سلمیٰ اردن کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے فکسڈ ونگ ہوائی جہاز کی تربیت مکمل کی۔ سلمی نے نومبر 2018 کو رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں شارٹ کمیشننگ کورس سےگریجویشن کیا تھا۔



شہزادی کے بھائی حسین بِن عبداللہ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بہن کو اس کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More