مہوش حیات آسکرنامزدگیوں سےنالاں، ٹویٹرصارفین کی تمغہ امتیاز پرپھر تنقید

بول نیوز  |  Jan 15, 2020

تمغہ امتیازحاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ 2020 کی نامزدگی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے جس پر ٹویٹر صارفین کی جانب سے اداکارہ کے تمغہ امتیاز حاصل کرنے پر ایک بار پھر سوال اٹھ گیا۔

گذشتہ روزفلموں کے معتبر ترین ایوارڈز آسکر 2020 کی نامزدگیوں کا اعلان کیاگیا تھا جس پر اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے تحفظات کااظہار کیاگیا۔

The Oscar nominations yesterday show that diversity is still a major issue and the film industry in the West has a long way to go to be fully inclusive. If no one else will do it, perhaps now is the time for us to step up and tell our stories to the world!https://t.co/UVJkQk5zyk

— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) January 14, 2020

جیسے ہی آسکر2020 ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کیاگیا ٹویٹرپر لوگوں نے گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی بھرپور تنقید کی۔

فلمی پنڈتوں کی جانب سے فلم ہسٹلرمیں اداکاری کرنے والے جینفر لوپیز اور ایڈم سینڈلر کوفلم ان کٹ جیمز، ایڈی مرفی اور رابرٹ ڈی نیرو کوایوارڈ کیلئے نامزد نہ کرنے پرحیرت کا اظہار کیاہے۔

مہوش حیات نے بھی آسکر نامزدگیوں کے حوالے سے ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ ’گذشتہ روز آسکر کی نامزدگیوں کو دیکھ کر یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ فرق اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے اور مغربی فلمی دنیا کو مکمل طور پر شامل ہونے کیلئے بہت طویل عرصے سفر طے کرنا ہوگا‘ ۔

مہوش حیات نے مزید لکھا کہ ’اگر اسے کوئی بھی نہیں کرے گا تو شاید وہ وقت آگیا ہے جب ہم قدم اٹھائیں اور اپنی کہانیاں دنیا کو سنائیں‘۔

اداکارہ کے اس ٹویٹ پرسوشل میڈیا صارفین برس پڑے اور ان کے تمغہ امتیاز پر ایک بار پھر تنقید شروع ہوگئی۔

فہیم نامی ایک صارف کاکہناتھا کہ آسکر ایوارڈ آپ کے تمغہ امتیاز جیسانہیں جو کہ میرٹ کے بجائے دوستیوں پر دےدیا جائے۔ آپ کی ایکٹنگ کو دیکھتے ہوئے یہی کہا جاسکتاہے کہ آپکو سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے‘۔

Oscar Award is not like the Tamghae Imtiaz which u got only because of friendships, u did not desrve Tmghae Imtiaz on merit, but u cant get the oscar on the basis of ur below avg acting, in order to get any award just focus on ur acting skills which u lacks very very much…

— Faheem Siddiqui (@2FaheemSiddiqui) January 14, 2020

امجد نامی ایک صارف نے کہا کہ ستارہ امتیازکے بعد آپ کو نعیم الحق کی جانب سےنقلی  آسکر دیا جاسکتا ہے۔

After Sitara-e-Imtiaz you can get Oscar's dummy from Naeem ul Haq

— Amjad-ul-Mustafa Azmi (@Amjad_Azmi786) January 14, 2020

This is irony! Controversy of her Tamgha-e-Imtaiz is still not resolved & she is commenting on nominations of Tom Hanks, Al Pachino, Leonardo DiCaprio, Margot Robbie, Joaquin Phoenix, Todd Philips, Brad Pitt &. Robert De Niro.

Why we Pakistanis can't mind our own business?

— Waqas Khan (@WaqasWrites) January 14, 2020

شاہ احمد نامی ایک صارف نے کہا کہ’ اب آپ یہ بتائیں گی کہ ہالی ووڈ کو کس کو نامزد کرنا چاہیئے تھا، آپ کوتمغہ امتیاز دیا گیا یہاں پر آپ سے بھی اچھے لوگ تھے جو کہ اس کے اصل حقدار تھے، کیا اس پر عوام کے ساتھ انصاف کیاگیا؟‘

Ab yeh aap batayen gi ke hollywood ko kis ko nominate karna chaiye kis ko nahin….Ap ko tamgha imtiaz dia gaya yahan par ap se bhi achey laug they jo deserve kartey they kya us par awam ke saath insaaf kia gaya..????No Offence

— Shaf Ahmed (@ShafAhmed8) January 14, 2020

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More