پاکستان کی معروف خاتون سیاستدان کے گھر پر چھاپہ ، کیا شرمناک کام ہو رہا تھا ، گرفتاریاں ہو گئیں

روزنامہ اوصاف  |  Jan 15, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی معروف خاتون سیاستدان کے گھر پر چھاپہ ، کیا شرمناک کام ہو رہا تھا ، گرفتاریاں ہو گئیں ۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق ایم پی اے خیرالنساء مغل کے گھر جوئے کا اڈا پکڑا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر سابق ایم پی اے خیرالنساء مغل کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس دوران سی آئی اے پولیس نے سابق ایم پی اے خیرالنساء مغل کے گھر جوئے کا اڈا پکڑ لیا۔پولیس نے نورشاہ کالونی میں سابق ایم پی اے کے گھر پر چھاپہ مار کر وہاں سے 2 جواریوں کو بھی گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں پیپلز پارٹی میر پور خاص سٹی کے صدر حنیف میمن کے بھیتجے عامر میمن بھی شامل تھے۔ذرائع کے مطابق خاتون ایم پی اے نے اپنا مکان کرائے پر دے رکھا تھا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More