سعودی عرب: وادی تیما میں 4صدی قبل مسیح کی قدیم مورتی کا سر دریافت

نوائے وقت  |  Jan 15, 2020

سعودی عرب میں تیما کا علاقہ آثار قدیمہ سے مالا مال مانا جاتا ہے۔ یہاں ایک مورتی کا سر ملا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ دو تا 4 صدی قبل مسیح پرانی ہے۔مکہ اخبار کے مطابق تیما مملکت کا انتہائی اہم تاریخی نخلستان ہے۔ یہ جزیرہ نمائے عرب کے تجارتی نیٹ ورک میں شامل رہا ہے۔ یہ اللبان افسانوی شاہراہ کی اہم منزل رہا ہے۔ تیما جزیرہ نمائے عرب کے جنوبی علاقے کو بحر احمر کے مشرقی علاقے سے جوڑتا تھا۔تیما کی تاریخ 4500 برس سے کہیں زیادہ پرانی ہے۔ یہاں متعدد منقش چٹانیں دریافت ہوئی ہیں۔ چٹانوں کے نقوش کا مطالعہ بتاتا ہے کہ تیما کے باشندے خانہ بدوشی کی زندگی گزارا کرتے تھے۔ وہ مختلف قسم کے جانور پالتے تھے۔ گایوں کی افزائش بھی کیا کرتے تھے۔ قبل مسیح کے دوسرے ہزارے کے اختتام پر تیما نخلستان میں سماجی، اقتصادی تبدیلیاں آئیں اور یہاں بڑا ترقی یافتہ سیاسی نظام قائم ہوا۔ یہ سب کچھ نقوش کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے۔تیما میں ایک عجائب گھر قائم کیا گیا ہے جو یہاں دریافت ہونے والے اہم آثار قدیمہ اور نوادر سے آراستہ ہے۔ تیما میں دریافت ہونے والے نوادر دنیا کے مختلف عجائب گھروں کی بھی زینت بن رہے ہیں۔ یہ نوادر طے شدہ پروگرام کے مطابق دنیا کے بڑے شہروں میں بھیجے جانے لگے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More