لاہورہائیکورٹ کامریم نوازکانام ای سی ایل سےنکالنےکی درخواست پروفاقی حکومت کونوٹس

جی این این  |  Jan 15, 2020

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نےپاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی اور ای سی ایل سےنام خارج کرنے کی درخواست پروفاقی حکومت کو تحریری جواب جمع کرانے کاحکم جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں عدالت کے دورکنی بینچ نےدرخواست پر سماعت کی ۔مریم نواز نے اپنے پاسپورٹ کی واپسی اور ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ مریم نواز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار مریم نواز کے والد علیل ہیں، مریم نواز کی لاہور ہائیکورٹ میں دو درخواستیں ہیں۔ مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کیا جائے اور نام ای سی ایل سے نکالا جائے ۔ جس پر دورکنی بینچ نے مریم نواز کے وکیل سےاستفسار کیا کہ بتائیں کن وجوہات کی بنا پر نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔ مریم نواز کے وکیل نےدوران سماعت کہا کہ ہائیکورٹ نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ سات دنوں میں فیصلہ کیا جائے ۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ وفاقی حکومت کو عدالت نے سات دن کا وقت دیا تھا حکومت بتائے مریم نواز کی درخواست پر تاخیر سے فیصلہ کیوں کیا گیا۔لاہور ہائی کورٹ کے بینچ نے مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر وفاقی حکومت  سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 21جنوری تک ملتوی کردی ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More