کیا پاکستانی عوام کا لائف اسٹائل اماراتی شہریوں سے بھی آگے نکل گیا ؟

ہماری ویب  |  Jul 01, 2025

پاکستانی شہریوں نے شاہانہ لائف اسٹائل میں اماراتی شہریوں کو پیچھے چھوڑ دیا، آ پ سوچ رہے ہوں گے کیسے؟ تو اس کے لیے آپ کو متحدہ عرب امارات کی اوسط تنخواہ اور پاکستانی روپے سے اس کا موازنہ کرنا ہوگا۔

متحدہ عرب امارات میں اوسط تنخواہ 12000 اماراتی درہم ماہانہ ہے جو پاکستانی تقریباً نو لاکھ 27 ہزار روپے بنتے ہیں، اس کے برعکس پاکستان میں اوسط متوسط طبقے کی تنخواہ 70 ہزار روپے ماہانہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اس کے باوجود پاکستانی لائف اسٹائل میں شاہانہ کیا ہے تو سنیے، پاکستانی عوام اماراتی شہریوں سے زیادہ مہنگا پیٹرول خریدتے اور استعمال کرتے ہیں۔

کیسے؟ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد متحدہ عرب امارات میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ جولائی 2025 کے لیے سپر فیول 98 پیٹرول کی نئی قیمت 2 درہم 70 فلس مقررکی گئی جبکہ اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2 درہم 58 فلس فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھنے والی قیمتوں کا پاکستانی روپے میں دیکھا جائے تو باالترتیب 208 روپے 60 پیسے اور 199 پاکستانی روپے 33 پیسے بنتی ہے۔ اس کے برعکس پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے میں پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہونے کے باوجود عام شہری اسی طرح استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ تو اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ اوسط تنخواہ کم ہونے کے باوجود پاکستانی شہری اماراتی شہریوں سے لائف اسٹائل میں مہنگے کیوں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More