ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

سچ ٹی وی  |  Jul 01, 2025

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان گرلز ٹیم نے مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے جیونجو میں منعقدہ ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے جاپان کو 79-39 کے اسکور سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

شروع ہی سے پاکستان نے چاروں کوارٹرز میں مسلسل برتری برقرار رکھتے ہوئے کھیل کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

پہلا کوارٹر پاکستان کے ساتھ 16-9 سے آگے ختم ہوا اور ہاف ٹائم تک انہوں نے اپنی برتری 39-17 تک بڑھا دی۔

تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے فرق کو مزید بڑھا کر 60-26 کر دیا، بالآخر 79-39 سے فتح کے ساتھ میچ اپنے نام کر لیا۔

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 میں کل 11 حصہ لینے والی ٹیمیں شامل ہیں،چیمپئن شپ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کی نگرانی میں 27 جون سے چار جولائی تک کھیلی جا رہی ہے۔

ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت شامل ہیں۔

گروپ بی میں پاکستان، چائنیز تائپے، جنوبی کوریا، جاپان، مالدیپ اور سعودی عرب شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More