برف سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری،ہلاکتوں کی تعداد 76ہوگئی

جی این این  |  Jan 15, 2020

اسلام آباد: وادی نیلم میں برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 76ہوگئی جبکہ 53 افراد زخمی ہوگئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ (پی ڈی ایم اے) کا ایک  مشترکہ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن برفباری سے متاثرہ علاقوں کی قیمتی جانوں اور املاک کو بچانے کے لئے جاری ہے۔پاک فوج علاقے میں سرچ اور ریسکیو آپریشن میں مدد فراہم کررہی ہے۔ فوج نے مقامی لوگوں کی مدد کے لئے ایک ہیلی کاپٹر بھی  بھیجا لیکن ہیلی کاپٹر شدید برفباری کی وجہ سے  اتر نہیں سکا ۔وادی نیلم اور آزاد جموں و کشمیر کے دیگر بالائی علاقوں  میں 73 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں  مزید اضافے کا خدشہ  ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More