متنازع شہریت قانون فنڈز دینے والے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کی چال ہے:ممتا بینرجی

نوائے وقت  |  Jan 15, 2020

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نئی بوچھاڑ کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ متنازع شہریت ترمیمی قانون حکمران جماعت کی بھارتی شہریوں سے شہریت واپس لینے اور اسے فنڈ دینے والے غیر ملکیوں کو دینے کی ایک چال ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کولکتہ میں متنازع شہریت قانون کے خلاف ترینامول کانگریس کے اسٹوڈنٹ وِنگ کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بینرجی نے کہا کہ یہ قانونی طور پر شہریوں سے ان کی شہریت لینے اور اسے ان غیر ملکیوں کو دینے کی ایک چال ہے جنہوں نے بی جے پی کو فنڈز دیئے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنہوں نے بی جے پی کو غیر ملکی فنڈز لینے اور کالے دھن کو سفید کرنے میں مدد کی، انہیں بدلے میں بھارتی شہریت دی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More