عبد الرحمٰن کھیتران کو ڈی سیٹ کرنے کا حکم معطل

اب تک  |  Jan 15, 2020

اسلام آباد:(15 جنوری 2020)سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقہ پی بی آٹھ سے منتخب سردار عبد الرحمٰن کھیتران کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے سردار عبد الرحمٰن کھیتران کی رکنیت بحال کردی اور کیس کی سماعت تین ماہ کے لئے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ نیشنل پارٹی کے امیدوارعبد الکریم کی درخواست پرالیکشن ٹریبونل نے اکتیس دسمبر دوہزار انیس کو بلوچستان عوامی پارٹی کے سردار عبد الرحمٰن کھیتران کو ڈی سیٹ کردیا تھا،عبد الکریم نے درخواست میں عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔

یاد رہے کہ اکتیس دسمبر دوہزار انیس کو الیکشن ٹربیونل نے حلقہ پی بی آٹھ بارکھان سے عبدالرحمن کھتیران کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا،سردارعبدالرحمان کھیتران بلوچستان عوامی پارٹی کے اہم رہنما اور صوبائی وزیر خوراک کے عہدے پر فائز تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More