متحدہ کے بعد ایک اور اتحادی جماعت حکومت سے ناراض، پی ٹی آئی نے سر جوڑ لیے

سچ ٹی وی  |  Jan 15, 2020

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس تحادیوں کے تحفظات پر چہمیگوئیاں جاری رہیں۔ ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ حکومتی اتحادی اکثر و بیشتر اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے رہے ہیں، ان سے کیے گئے وعدے ہر صورت پورے کر نے چاہئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے کہاکہ ایم کیو ایم سمیت تمام اتحادی بہترین دوست ہیں، اتحادیوں کو ناراض نہیں کرسکتے۔ وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کی غیر موجودگی کا بھی نوٹس لیا اور پھر وزیر دفاع پرویز خٹک کو اتحادیوں کو منانے کا ٹا سک دیدیا۔

دوری طرف پیرپگارا صدرالدین شاہ نے بھی وعدے پورے نہ کرنے پر وفاقی حکومت سے تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے کہا پی ٹی آئی نے وعدے پورے نہیں کیے، صرف ایم کیو ایم ہی نہیں ہم بھی اتحادی ہیں، ہم نے وزارت کی شکایت نہیں کی حالانکہ ہمیں غیر اہم وزارت دی گئی، ہمارے لوگوں کو جھوٹے مقدمات کا سامنا ہے، سندھ میں کرپشن اور اقرباپروری عروج پر ہے احتساب کہاں گیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More