روسی حکومت مستعفی ہوگئی

بول نیوز  |  Jan 15, 2020

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن  کے قوم سے خطاب کے بعد حکومت  مستعفی ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر اعظم دمتری میڈویڈیف نے کہا کہ ان کی حکومت صدر ولادیمیر پیوٹن کو آئین میں تبدیلی لانے کا موقع فراہم کرنے کے لیے استعفیٰ دے رہی ہے۔

روسی حکومت کی جانب سے یہ غیر متوقع اعلان  صدر پیوٹن کی جانب سے ایک بڑی تبدیلی کے لیے ملک گیر انتخابات کی تجویز کے فوری  بعد سامنے آیا ہے ۔

اس تبدیلی سے اقتدار صدارت سے پارلیمنٹ  کو منتقل ہوجائے گا ، جس کے بعد روس کو ایک نیا وزیر اعظم  مل جائے گا۔

روس کا’’ہائیپرسپرسانک ‘‘میزائل نصب کرنے کا اعلانروسی وزیر اعظم کا استعفی ٰ دینے کے بعد کہنا تھا کہ صدرکی تجاویزسےملکی طاقت کےتوازن میں نمایاں تبدیلیاں آئیں گی۔

نئے وزیر اعظم کے ممکنہ امیدواروں میں ماسکو کے میئر سیرگی سوبیانین ، وزیر اقتصادیات میکسم اورشکن  اور وزیر توانائی  الیکزینڈر نوواک شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روسی صدر نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے آئینی اصلاحات کی تجویز دی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More