ایردوآن مسلمانوں کا خون بہانے والوں کے ایجنٹ ہیں، ترک اپوزیشن لیڈر

روزنامہ اوصاف  |  Jan 18, 2020

انقرہ (آن لائن) ترکی کی حزب اختلاف کے سربراہ کمال کلیچدار اوگلو نے ایک بارپھر صدر رجب طیب ایردوآن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ طیب ایردوآن مسلمانوں کا خون بہانیوالوں کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب میں ترک اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ مغرب نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو شام میں آگ لگانے کے لیے استعمال کیا اور اب یہ لیبیا کو آگ میں جھونکنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطی میں معصوم مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے۔ اب تک امریکا اور روس مشرق وسطیٰ میں مسلمانوں کے کشت و خون کے لیے اسلحہ فروخت کرتے تھے اور اب ان میں ترکی کے رجب طیب ایردوآن بھی شامل ہو گئے ہیں جو مسلمانوں کے قتل عام میں رجب طیب ایردوآن کے ایجنٹ ہیں۔کمال کلیچدار اوگلو نے استفسار کیا کہ ہماری پالیسیوں کا تعین کون کرتا ہی وزارت خارجہ یا ایوان صدر نہیں ہرگز نہیں بلکہ ہماری پالیسیوں کی ڈور روسی صدر ولادی میر پوتین کے ہاتھ میں ہے۔ چاہے لیبیا ہو یا شام ہرجگہ پر وہ ترکی کو استعمال کر رہے ہیں
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More