برطانیہ نے حزب اللہ کے سیاسی اور عسکری ونگ دہشت گرد قرار دیئے

روزنامہ اوصاف  |  Jan 18, 2020

لندن (آن لائن) برطانوی حکومت نے لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سیاسی اور عسکری ونگ دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان پر اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ نے حزب اللہ کے دونوں بازئوں سیاسی اور عسکری کو بلیک لسٹ کرنے کے اعلان کیساتھ ہی ان کے مملکت میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دئیے۔برطانوی وزارت خزانہ نے کہا کہ لبنانی حزب اللہ گروپ کو دہشت گردی اور دہشت گردی کی مالی اعانت کے ضوابط کے تحت ایک دہشت گرد تنظیم قرا ردیتے ہوئے اس کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے گئے۔اس سے قبل برطانوی حکومت نے حزب اللہ کے صرف ملٹری ونگ دہشت گرد قرار دے کر اس کے اثاثوں پرپابندی عاید کی تھی
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More