سندھ کابینہ میں کراچی ماسٹر پلان بل پر غور ہوگا

سماء نیوز  |  Jan 18, 2020

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے 22 جنوری کو ہونیوالے اجلاس میں کراچی ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ کے خاتمے سے متعلق بل پر غور ہوگا، یہ ادارہ 1960ء سے شہر کی منصوبہ بندی کا کام کررہا ہے۔

سندھ حکومت نے کراچی ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ کی جگہ صوبائی سطح پر اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس صبح 10 بجے سندھ سیکریٹریٹ بلڈنگ میں ہوگا۔

سندھ کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل دیگر معاملات میں سندھ ہیزرڈیوس آکیوپیشن (سلیکون) رولز 2018ء پر تبادلہ خیال جبکہ سندھ ہوم بیسڈ ورکرز رولز 2019ء اور سندھ پروہیبیشن آف ایمپلائمنٹ آف چلڈرنز رولز 2018ء کے ڈرافٹ کی منظوری شامل ہے۔

صوبائی کابینہ کے اراکین موٹر سائیکل میں ٹریکرز کی تنصیب اور آن لائن پبلک ٹرانسپورٹ سروس سے متعلق موٹر وہیکل آرڈیننس 1965ء میں ترمیم پر بھی گفتگو کریں گے۔

لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت اربن اینڈ ریجنل ماسٹر پلان اتھارٹی کا قیام بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More