صدر ٹرمپ 24 فروری کو دور روزہ دورے پر بھارت جائیں گے

وائس آف امریکہ اردو  |  Feb 11, 2020

واشنگٹن — امریکی حکومت کے پریس سیکرٹری کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ 24 سے 25 فروری تک بھارت کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

اپنے اس دورے کے دوران صدر ٹرمپ اور خاتون اول نئی دہلی اور احمد آباد جائیں گے۔

احمد آباد بھارت کے وزیراعظم کی آبائی ریاست گجرات میں واقع ہے، بھارت کی آزادی کی تحریک کے دوران مہاتما گاندھی کی قیادت اور اس علاقے کا ایک اہم کردار رہا ہے۔

اختتام ہفتہ صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم مودی کے درمیان اس دورے کے حوالے سے گفتگو ہوئی تھی جس میں دونوں رہنماؤں پر اس پر اتفاق کیا تھا کہ اس دورے سے امریکہ اور بھارت کے درمیان سٹریٹیجک شراکت داری مزید مضبوط ہو گی اور یہ دورہ دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے اور رابطے بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More