یوسمائٹ فائرفال دیکھنے والے شوقین افراد کے لیے مایوس کن خبر، اِس سال کیا ہونے والا ہے؟

ہماری ویب  |  Feb 13, 2020

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع یوسمائٹ میں ہر سال فروری کے مہینے میں ایک خوبصورت فائر فال ہوتا ہے جِسے دنیا بھر سے لوگ دیکھنے آتے ہیں۔

ہارسٹیل فال ایک موسمی واٹر فال ہے جو ہر سال سردیوں یا بہار کے آغاز پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس میں ہوتا یہ ہے کہ سورج غروب ہوتے وقت ایک مخصوص جگہ جہاں چٹانوں سے پانی بہہ رہا ہوتا ہے، وہاں سورج کی کرنیں پڑتی ہیں جس سے گہرا نارنجی رنگ نمودار ہوتا ہے۔ یہ رنگ اس نظارے کی دِلکشی میں چار چاند لگا دیتا ہے۔


ہر سال اِسے دیکھنے آنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہوتی ہے لیکن اس بار اِس خوبصورت نظارہ دیکھنے کے شوقین افراد کے لیے کچھ اچھی خبر نہیں ہے۔

گزشتہ روز یوسمائٹ نیشنل پارک کی انتظامیہ کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے یہ اعتراف کیا ہے کہ اِس سال ہارسٹیل فال اس نوعیت کا نہیں ہوگا جیسا ہر سال ہوتا ہے۔ اِس کی بڑی وجہ موسمی تبدیلی ہے۔ ان کے مطابق اگلے دو ہفتے تک کوئی بارش کا امکان نہیں ہے۔

یہ خبر اس منظر کے شوقین افراد کے لیے کچھ خاص اچھی نہیں ہے جبکہ دیکھنے والے آج کل روز مخصوص وقت پر اپنے کیمرے اٹھائے اس آس میں پہنچ جاتے ہیں کہ شاید وہ دِلکش نظارہ دیکھنے کو اس سال بھی مِلے اور اسے وہ اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر سکیں۔


واضح رہے یوسمائٹ میں ہر سال ہارسٹیل فائر فال فروری کے مہینے میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس بار اسے 13 فروری سے 27 فروری کے درمیان دیکھا جانا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More