کبڈی ورلڈکپ میں آج پاکستان کا مقابلہ آذربائیجان، انگلینڈ کا بھارت سے ہو گا

92 نیوز  |  Feb 14, 2020

 گجرات (92 نیوز) گجرات کی سرزمین کبڈی کے عالمی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہے جہاں آج دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلے میچ میں پاکستان اور آذربائیجان، دوسرے میں انگلینڈ اور بھارت مدمقابل ہوں گے ۔

گجرات کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی کھیل کے عالمی مقابلوں کے حوالے سے جوش وخروش دیدنی ہے۔ دونوں مقابلوں کیلئے چودھری ظہور الہیٰ سٹیڈیم میں تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ سکیورٹی کے فول پروف انتظام کیے گئے ہیں۔ مختلف اسکولوں کے بچے بھی میچ سے قبل ملی نغمے پیش کریں گے جس کی بھرپور ریہرسل کی گئی۔

گزشتہ روز بھی فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں تین میچ کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں بھارت نے ایران ، دوسرے میچ میں جرمنی نے سیرالیون کو شکست دی ۔ دن کے تیسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More