سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل کلارک اور ان کی اہلیہ کیلی میں علیحدگی

جی این این  |  Feb 14, 2020

ویب ڈیسک: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک اور ان کی اہلیہ کیلی نے شادی کے 7 سال بعد علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق کپتان مائیکل کلارک اور ان کی اہلیہ کیلی نے گزشتہ رات اعلان کیا کہ دونوں شادی کے 7 سال بعد علیحدگی اختیار کررہے ہیں ۔مائیکل اور کیلی کے مطابق انہوں نے کچھ عرصہ الگ رہنے کے بعد علیحدگی کا مشکل فیصلہ کیا ۔ان دونوں کا مزید کہنا تھا کہ ہم دونوں باہمی رضا مندی سے اس فیصلے پر پہنچے ہیں کہ ہماری بیٹی کی پرورش کی ذمہ داری دونوں پر ہوگی   اور یہی  ہماری بیٹی کی پرورش کے لیے بہتر ہے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More