سعودی عرب میں آئندہ 24 گھٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان

نوائے وقت  |  Feb 14, 2020

 سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھٹوں کے دوران ملک بھ میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی دن سے سعودی عرب پر چھائی رہنے والی سردی کی لہر جمعہ کو مکمل طور پر ختم ہو رہی ہے جس کے بعد موسم معمول کے مطابق آ گیا ہے۔ ماہر موسمیات حسن کرانی نے کہا ہے کہ ’سردی کی لہر ملک کی فضاوں سے نکلنا شروع ہوگئی ہے اور رات تک پوری طرح نکل جائے گی۔جمعہ کی درمیانی شب ریاض میں درجہ حرارات 3 ، مکہ مکرمہ میں 18 اور مدینہ منورہ میں 12 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شمالی علاقوں میں منفی اور بعض جگہوں میں منفی سے بھی نیچے تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More