اہلِ پاکستان کے دل ترک قوم کے ساتھ دھڑکتے ہیں:اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر

نوائے وقت  |  Feb 14, 2020

اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا کہ اہلِ پاکستان کے دل ترک قوم کے ساتھ دھڑکتے ہیں بھارت کی طرف سے آئین کو پامال کر کے کشمیر کو اپنی نوآبادی میں تبدیل کرنے کی مہذب دنیا میں مثال نہیں ملتی۔مودی سرکارنے  اپنے ظالمانہ اقدامات سے مظلوم کشمیریوں کو  ہر طرح کے انسانی حقوق سے محروم کر دیا ہے کشمیر میں  چھ ماہ سے کرفیو نافذ کرنے کا  بھارت نے  ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے جس مردِ مجاہد نے انتہائی دلیری اور بے باکی سے کشمیریوں کی ترجمانی کی ہے وہ ترک صدر  رجب طیب اردو آن ہیں ،بھارتی اقدام کے کلاف ترک صدر  کے دو ٹوک موقف پارلیمان، اہلِ کشمیر اور اہل پاکستان ترک صدر  اور ان کی  قوم کو سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں ترک صدرکا خیرمقدم کرتے ہوئے کیا۔خیرمقدمی میںاسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ  یہ ایک انتہائی اعزاز کا مقام ہے کہ میں اِس معزز ایوان کو ایک ایسی تاریخ ساز شخصیت سے متعارف کرواں، جو نہ صرف اہلِ پاکستان کے سچے دوست، اور قابل اعتماد بھائی ہیں بلکہ جو موجودہ اسلامی دنیا کے حقیقی راہنما اور دانشور ہیں  وہ ہیں رجب طیب اردو آن، صدر جمہوریہ ترکی۔بائیس کروڑ غیور اور پر عزم اہلِ پاکستان کا یہ منتخب اور نمائندہ ایوان تک صدر کودل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہے ۔اِس ایوان کوماضی میں بھی آپ کے محترم خیالات سننے کا اعزاز حاصل رہا ہے اور ہم آج بھی منتظر ہیں کہ بدلتے ہوئے بین القوامی منظر نامے میں اہل اسلام کے بہادر اور باوقار فرزند کے افکار سے استفادہ کریں۔ترکِ صدر اس عظیم ترک قوم کے نمائندہ ہیں جس سے مسلمانانِ برصغیر کی جذباتی وابستگی ہم دونوں کی مملکتوں کے قیام سے بھی پہلے کی داستان ہے۔ہمارے اجداد پہلی جنگِ عظیم کے بعد ترکی کے مفادات پر آنے والی زد کے خلاف تحریکِ خلافت کے پرچم تلے متحد ہوئے اور ترکوں کے دفاع کو اپنا نصب العین بنا لیا۔درحقیقت یہی تحریکِ خلافت تحریکِ پاکستان کا نقطہِ آغاز تھی کیونکہ قومی حمیت اور وقار کا درس برصغیر کے مسلمانوں کو اِسی تحریک خلافت سے ملا جو بالاخر قیامِ پاکستان کی صورت میں دنیا کے سامنے آشکار ہوا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ  کہوں تو غلط نہیں ہو گا کہ اہلِ پاکستان کے دل ترک قوم کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ہماری تاریخ مشترک ہے، ہمارا مذہب ایک ہے، اور ہمارے ثقافتی و تہذیبی رشتے ہیں۔ترک صدر کا  موجودہ دورہ پاکستان ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب دنیا میں جنگ اور بدامنی کے گہرے بادل منڈلا رہے ہیں۔اور عالمی دھشت گردی کی ستائی مسلم آبادیوں کو اسلامو فوبیہ جیسی حقارت آمیز مذہبی منافرت کا سامنا بھی ہے۔آپ بخوبی آگاہ ہیں کہ گذشتہ سال اگست میں بھارت نے جس انداز سے خود اپنے ہی آئین کو پامال کر کے کشمیر کو اپنی نوآبادی میں تبدیل کیا ، مہذب دنیا میں اِس کی مثال نہیں ملتی۔مودی سرکار کے اِن ظالمانہ اقدامات کی وجہ سے نہ صرف یہ کہ مظلوم کشمیری ہر طرح کے انسانی حقوق سے محروم کر دیئے گئے ہیں بلکہ کشمیر نے ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ سے اس خطہ میں مسلسل کرفیو نافذ ہے۔اِن حالات میں جس مردِ مجاہد نے انتہائی دلیری اور بے باکی سے کشمیریوں کی ترجمانی کی ہے وہ ترک صدر ہیں۔اِس مسئلے پر ترک صدر  کے دو ٹوک موقف پر یہ ایوان اہلِ کشمیر اور اہل پاکستان  ترک صدر  کو اور ان  کی قوم کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فی زمانہ ہم امید رکھتے ہیں کہ ترک صدر کا  موجودہ دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت عطا کرے گا اور ہمارے درمیان اقتصادی اور معاشی تعاون کی بھی نئی راہیں کھولے گا۔یہ ایوان اِن تمام امور پر آپ کا اظہارِ خیال سننے کا مشتاق ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ کی فہم و فراست اور استدلال اِس ایوان کو نئی اور کامیاب حکمتِ عملی سے آشنا کروائے گا۔پاک ترک دوستی زندہ باد۔اپنے خطاب کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے ترک صد کو خطاب کی دعوت دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More