کرونا وائرس :بھرپور ساتھ دینے پر چین میں"شکریہ پاکستان"ٹاپ ٹرینڈ

نوائے وقت  |  Feb 14, 2020

 کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں ساتھ دینے پر چین میں ”شکریہ پاکستان“ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی سوشل میڈیا ویب سائٹ ’سینا ویبو‘پر چینی عوام نے شکریہ پاکستان ٹاپ ٹرینڈ بنادیا۔ جان لیوا کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں تاریخی ساتھ دینے پر چینی قوم نے 'سینا ویبو' ویب سائٹ پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔'سینا ویبو' ٹوئٹر کی طرح کا چین کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے، جس پر ہیش ٹیگ استعمال کیے جاتے ہیں، چینی قوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر راتوں رات ہیش ٹیگ شکریہ پاکستان ٹاپ ٹرینڈ بنادیا۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More