شاداب خان کا اسکینڈل، پی سی بی کی تمام کھلاڑیوں کو وارننگ

اب تک  |  Feb 14, 2020

لاہور: (13 فروری 2020) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹر شاداب خان کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد شاداب سمیت تمام کھلاڑیوں کو وارننگ جاری کردی۔

ورلڈ کپ کےدوران ایک خاتون کے ساتھ شاداب خان کی ملاقاتوں کے قصے منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاداب خان سمیت تمام کھلاڑیوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اس قسم کی سرگرمیوں اور سوشل میڈیا سے دور رہیں۔

کھلاڑیوں کو ایک بار پھر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سینٹرل کنٹریکٹ کی تمام شقوں پر سختی سے عملدرآمد کریں ورنہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل سے چند روز قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پی سی بی نے تنازع سے بچنے کے لیےصرف وارننگ دینے پر ہی اکتفا کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More