طاہرشاہ کانئےگانے کی ریلیزکااعلان

بول نیوز  |  Feb 14, 2020

سوشل میڈیا پر ریکارڈ توڑنےوالا گانے ’آئی ٹوآئی‘ اور ’اینجل‘ سے شہرت کی بلندیوں کوچھونے والے گلوگارطاہرشاہ اپنے نئے گانے ’فرسٹ لُک‘ کے ساتھ بہت جلدمنظرعام پر آنے والے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے نئے آنے والے گانےکے حوالے سے ایک تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے نئے گانے کے ریلیز ہونے کی تاریخ کا بھی اعلان کرڈالا۔

#FirstLook pic.twitter.com/aBLOrLguzQ

— TAHER SHAH (@TaherShahh) February 13, 2020

گلوکارطاہر شاہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں لال گلاب کے پھول کی پتیوں سے ایک دِل بنایا ہوا ہے اوراُن کا یہ نیا گانا مارچ کی 22 تاریخ کو جاری کیا جائے گا جبکہ طاہر شاہ کی جانب سے اُن کے نئے گانے کی ابھی تک کوئی ویڈیو جاری نہیں کی گئی ہے۔

اِس سے قبل طاہر شاہ نے گزشتہ سال 28 دسمبر کو ٹوئٹر پر ’جلد آرہا ہے کا پیغام جاری کیا تھا۔‘

#ComingSoon pic.twitter.com/yVoIMMtJdS

— TAHER SHAH (@TaherShahh) December 28, 2019

واضح رہے کہ طاہر شاہ کا مشہور گانا ’آئی ٹو آئی‘ 2013 میں ریلیز ہوا تھا جبکہ اُن کا گانا ’اینجل‘ 2016 میں جاری کیا گیا تھا۔ طاہر شاہ کے اِن دونوں گانوں پرسوشل میڈیا پر خوب مذاق اڑایا گیا تاہم یہ دونوں گانے سب سے زیادہ  سننے والے گانوں کے طور پر سامنے آئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More