پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے

اب تک  |  Feb 14, 2020

کراچی: (13 فروری 2020) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن سے پہلے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سب سے پہلے پاکستان پہنچے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا آغاز ہوگیا ۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔ ڈیرن سیمی جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچے اور پریکٹس سیشن میں بھی شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویسٹ انڈین کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر کھیلنا گھر جیسا لگتا ہے اسی لیے سب سے پہلے پہنچاہوں۔ پی ایس ایل کی مختلف فرنچائزز میں شامل دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ بھی جلد شروع ہوجائے گا۔

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی بھی ہفتے کو کراچی پہنچیں گے۔ یاد رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا میلہ بیس فروری سے کراچی میں شروع ہوگا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More