کبڈی ورلڈکپ: پاکستان نے آذربائیجان کو ہرادیا

اب تک  |  Feb 14, 2020

لاہور: ( 14 فروری 2020) کبڈی ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے آذربائیجان کو شکست دے دی۔

پاکستان میں کبڈی ورلڈکپ کے مقابلے جاری ہیں اور پاکستان نے بھی اپنے تیسرے میچ میں آذربائیجان کو شکست دے دی ہے۔

پاکستان نے آذربائیجان کو 40 کے مقابلے میں 30 پوائنٹس سے ہرایا جبکہ اس جیت کے ساتھ پاکستان گروپ بی میں 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

پاکستان نے 3 میچز کھیلے ہیں اور اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا ہے جس کے 4 پوائنٹس ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More