شفیق آباد: زیر تعمیر پلازہ کی چھت گر گئی، 4 مزدور جاں بحق، 2 زخمی

نوائے وقت  |  Feb 15, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) شفیق آبادکے علاقہ میں زیر تعمیر پلازہ کی چھت گرنے سے 4 مزدور جاں بحق جبکہ ملبے تلے دب کر 2 مزدور زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شفیق آباد میں زیر تعمیر پلازہ کی چھت اچانک زور دار دھماکہ سے گرگئی۔ جس کے نتیجے میں مزدور ملبے تلے دب گئے۔ واقعہ کے فوری بعد ریسکیو 1122 کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں‘ اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے 4 مزدوروں کی نعشیں اور 2 مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال کر فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پرانی عمارت پر لینٹر ڈالا گیا تھا جو ٹوٹ گیا۔ مرنے والے 3 افراد کی شناخت خضر حیات‘ عبدالرشید‘ ابو ہریرہ کے نام سے ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More