چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں 1500 سے تجاز کر گئیں

العربیہ  |  Feb 15, 2020

چینی حکام نے آج ہفتے کے روز بتایا ہے کہ چین میں پھیلنے والے 'کرونا' وائرس سے مزید درجنوں افراد جاں‌ بحق ہو گئے جس کے بعد اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

چینی حکام نے بتایا کہ صوبہ ھوبی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 'کرونا' وائرس سے مزید 139 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 66 ہزار افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

چینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ ہوبی کے دارالحکومت وہان میں دسمبر میں پھیلنے والے کرونا وائرس کے نتیجے میں متاثرین کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 139 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ مزید 2420 افراد میں کرونا وائرس کے منتقل ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

درایں اثناء عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈروس اڈھانوم نے جمعہ کے روز ایک ویڈیو کانفرنس میں 12 رکنی سائنسدانوں اور طبی ماہرین کی ٹیم کرونا سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے چین روانہ ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چین میں طبی عملے کے دو ارکان کو بھی کرونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جو کہ انتہائی خطرناک اشارہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا ایک عالم گیر وبا ہے جس کے خلاف پوری دنیا کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ یہ وقت خاموش تماشائی رہنے کا نہیں بلکہ چین کی مدد کرنے کا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More