نامور اداکار محسن عباس حیدر کی بڑی اسکرین پر واپسی، مداحوں کے نام پیغام جاری

سچ ٹی وی  |  Feb 15, 2020

محسن عباس حیدر کی نئی فلم کا نام ’ونس اپون اے ٹائم ان کراچی‘ ہے جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ نوشین شاہ کام کرتی نظر آئیں گی۔

اداکار نے ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خود اس خبر کو مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کیا۔

اس فلم کی ہدایات ابو علیحہ دیں گے جبکہ اس کی کہانی علی موئن نے تحریر کی ہے۔

خیال رہے کہ سابق اہلیہ فاطمہ سہیل نے گزشتہ سال جولائی میں محسن عباس پر جنسی تشدد کرنے اور دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد محسن عباس کے کیریئر کو بھی کافی نقصان پہنچا تھا۔

جہاں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا وہیں نجی ٹی وی چینل پر شو 'مذاق رات' سے بھی انہیں ہاتھ دھونا پڑا جبکہ ان الزامات کے بعد وہ کسی پروجیکٹ میں کام کرتے ہوئے بھی نظر نہیں آئے تھے۔

تاہم اداکار و گلوکار نے حال ہی میں اپنا گانا ’روح‘ بھی سوشل میڈیا پر ریلیز کیا تھا جسے ملا جلا ردعمل موصول ہوا تھا۔

فاطمہ سہیل نے فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے محسن عباس حیدر پر جنسی تشدد کرنے اور شادی شدہ ہونے کے باوجود نازش جہانگیر نامی ماڈل سے تعلقات رکھنے کا الزام لگایا تھا اور محسن کے خلاف مقدمہ لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

بعدازاں فاطمہ سہیل نے محسن عباس سے خلع لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور کے فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

جس کے بعد گزشتہ سال ستمبر میں لاہور کی فیملی کورٹ نے محسن عباس حیدر اور فاطمہ سہیل کو خلع کی ڈگری جاری کردی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More