ایران میں پارلیمانی انتخابات کیلئےسیاسی گہماگہمی عروج پر، کب لگے کا سیاسی دنگل؟ تفصیل اس خبر میں

سچ ٹی وی  |  Feb 19, 2020

ایران میں پارلیمانی انتخابات کی مہم کا آخری روز سیاسی پارہ ہائی ہو گیا تہران، مشہد مقدس، اصفہان، قم، زاہدان، کرمان اورگرگان سمیت ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عوام انتخابی مہم میں شریک ہیں اور اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ ایران میں انتخابی مہم تیرہ فروری سے شروع ہوئی جو بیس فروری کی صبح ختم ہو جائے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائےاسلامی کے گیارہویں دور کے الیکشن کے لئے اکیس فروری کو پورے ملک میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور ایرانی عوام اس بار بھی انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے اسلامی جمہوری نظام سے اپنی وفاداری کا ایک بار پھر اعلان کریں گے۔

ایران کی گیارہویں مجلس شورائے اسلامی یا پارلیمنٹ کے انتخابات میں سات ہزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More