23بھارتی ماہی گیرگرفتار، 4کشتیاں قبضے میں لے لی گئیں

نوائے وقت  |  Feb 20, 2020

کراچی(خبر نگار) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدودکی خلاف ورزی کرنے پر23بھارتی ماگیروں کو حراست میں لے کران کی4کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیاہے ۔ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی سمندری کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور بڑی کارروائی کے نتیجے میں4بھارتی ماہی گیر کشتیوں اور 23بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں حراست میں لے لیاہے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ کئی روز سے بھارتی ماہی گیر سمندری حدود کو عبور کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں اور پی ایم ایس اے کے بحری جہاز ان کی یہ کوششیں ناکام بنائے ہوئے ہے ۔ گزشتہ روزایک بارپھر بھارتی ماہی گیر کشتیوں کو عملے کے ہمراہ 15میل پاکستانی سمندری حدود میں گرفتار کر لیا۔ پکڑے گئے بھارتی افراد بظاہر ماہی گیر لگتے ہیں۔ تاہم ان سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ ان کی درست شناخت اور پاکستان کی حدود میں انکے داخلے کے ارادے کو جانچا جا سکے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد ان ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کے لئے ڈاکس پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More