علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کے کیس میں نیا موڑ آگیا، عدالت کا تحریری حکم جاری

سچ ٹی وی  |  Feb 22, 2020

لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے گلوکار علی ظفر کے خلاف میشا شفیع کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت روکنے کا تحریری حکم جاری کردیا، عدالتی فیصلہ 12 صفحات پر مشتمل ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ میشا شفیع اور علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوؤں میں ایک ہی نوعیت کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ علی ظفر کا دعوی پہلے ہی زیر سماعت ہے اور اس میں گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ ہوچکے ہیں۔

علی ظفر نے ضابطہ دیوانی کی دفعہ 10 کے تحت میشا شفیع کے ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت روکنے کی استدعا کی ہے، اگر علی ظفر کا میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ مسترد ہوا تو میشا شفیع کے دعویٰ پر سماعت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: علی ظفر نے میشا شفیع کو کب اور کس کے گھر ہراس کیا؟ ساری کہانی عدالت کو بتادی

واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے دو برس قبل اپریل میں علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ علی نے انہیں کئی بار جنسی طور پر ہراساں کیا۔ تاہم علی ظفر نے میشا شفیع کے تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ان پر 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ جس کے جواب میں گلوکارہ میشا شفیع نے بھی علی ظفر کو ان پر جھوٹے الزامات لگانے، بدنام کرنے اور ان کی شخصیت کو نقصان پہنچانے کے لیے 200 کروڑ کا لیگل نوٹس بھجوایا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More